سام سنگ نے گلیکسی ٹیبلیٹس کی چوتھی جنریشن متعارف کروا دی

خیال کیا جارہا تھا کہ سام سنگ فروری میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس نمائش میں گلیکسی ایس 5 کے ساتھ ساتھ ٹیبلیٹس کی ایک نئی کھیپ بھی متعارف کروائے گی۔ مگر کمپنی نے چوتھی جنریشن کی گلیکسی ٹیبلیٹس پیش کرنے میں کچھ تاخیر کر دی۔
galaxy-tab-4-2014-01-04-02
ان ٹیبلیٹس کے بارے میں بہت سی افواہیں اور لیک شدہ تصاویر تو سامنے آرہی تھیں تاہم یہ نہیں پتہ تھا کہ انہیں کب لانچ کیا جائے گا۔ تو لیجئے مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور گذشتہ روز سام سنگ نے چوتھی جنریشن کی 3 نئی ٹیبلیٹس متعارف کروا دیں۔ ان نئی ڈیوائسز میں نہ صرف پہلے سے بہتر ہارڈوئیر کا استعمال کیا گیا ہے بلکہ انکا وزن اور موٹائی بھی پہلے سے کم ہے۔ ان ٹیبلیٹس کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں

گلیکسی ٹیب 7.0

  • 7 انچ لمبی سکرین اور 800×1280 پکزل ریزولیوشن
  • 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر
  • 1.5 گیگا بائیٹ ریم
  • 3 میگا پکزل کیمرہ اور سامنے کی جانب 1.3 میگا پکزل کیمرہ
  • 16 گیگا بائیٹ اور 32 گیگا بائیٹ ورژنز ، میموری کارڈ کی سہولت
  • فور جی ایل ٹی ای اور وائی فائی ماڈلز
  • اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم

galaxy-tab-7
گلیکسی ٹیب 8.0

  • 8 انچ لمبی سکرین اور 800×1280 پکزل ریزولیوشن
  • 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر
  • 1.5 گیگا بائیٹ ریم
  • 3 میگا پکزل کیمرہ اور سامنے کی جانب 1.3 میگا پکزل کیمرہ
  • 16 گیگا بائیٹ سٹوریج اور میموری کارڈ کی سہولت
  • فور جی ایل ٹی ای اور وائی فائی ماڈلز
  • 4450 ملی ایمپئیر آور بیٹری
  • اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم

galaxy-tab-8

گلیکسی ٹیب 10.1

  • 10.1 انچ لمبی سکرین اور 800×1280 پکزل ریزولیوشن
  • 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر
  • 1.5 گیگا بائیٹ ریم
  • 3 میگا پکزل کیمرہ اور سامنے کی جانب 1.3 میگا پکزل کیمرہ
  • 16 گیگا بائیٹ سٹوریج اور میموری کارڈ کی سہولت
  • فور جی ایل ٹی ای اور وائی فائی ماڈلز
  • 6800 ملی ایمپئیر آور بیٹری
  • اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم

ان تمام ٹیبلیٹس میں نصب ہارڈوئیر تو کم و بیش ایک جیسا ہی ہے تاہم سکرین سائز مختلف ہیں۔ یہ ٹیبلیٹس اگلے ماہ دنیا بھر میں دو رنگوں؛ کالے اور سفید میں دستیاب ہونگی لیکن انکی قیمتوں کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔