ٹوئٹر کا نیا پروفائل انٹرفیس نکلا فیس بک کا چربہ، جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا

ٹوئٹر نے گذشتہ چند سالوں میں اپنے انٹرفیس بھی بہت سی تبدیلیاں کی ہیں اور اب حال ہی میں جاری کیے جانے والے نئے اپڈیٹ کے بعد یہ مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ بڑی حد تک فیس بک کے پرانے ڈیزائن سے مشابہت اختیار کر چکی ہے۔

profiles_flotus_new
ٹوئٹر کا یہ نیا پروفائل ڈیزائن تمام نئے اکاؤنٹس پر پہلے سے ایکٹیو کر دیا گیا ہے اور آہستہ آہستہ پرانے اکاؤنٹس کو بھی اس نئے انٹرفیس پر منتقل کر دیا جائے گا۔ اس نئے انٹرفیس کے اہم فیچرز کچھ یوں ہیں:

بڑی پروفائل تصویر اور بیک گروانڈ میں آپکی پسندیدہ کور تصویر

  • جن ٹوئٹس کو زیادہ لوگ ’ری ٹوئیٹ‘یا فیورٹ قرار دیں گے وہ باقی ٹوئٹس کے مقابلے میں بڑی نظر آئیں گی۔
  • آپ کسی بھی ٹوئیٹ کو صفحہ کے شروع میں پن کرسکتے ہیں اور وہ ہمیشہ تمام ٹوئٹس کے اوپر نظر آئے گی۔
  • کسی بھی پروفائل کو دیکھتے ہوئے آپ صرف ٹوئٹس، تصاویر یا ویب سائیٹ لنکس کو فلٹر کرسکتے ہیں۔

channingtatum_profile2
ٹوئٹر کا یہ نیا ڈیزائن بہت جلد تمام پروفائلز پر ایکٹیو کر دیا جائے گا۔ کیا آپکی پروفائل کا انٹرفیس اپڈیٹ ہوگیا ہے؟ اور آپکے خیال میں ٹوئٹر کی جانب سے فیس بک کو کاپی کرنا درست ہے یا نہیں؟