ٹوئٹر نے موبائل صارفین کے لیے فوٹو ٹیگنگ اور ایک سے زائد تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی

ٹوئٹر نے آج موبائل صارفین کے لیے دو نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے جن کی بدولت اب ٹوئٹر پر اپلوڈ کی جانے والی تصاویر زیادہ کارآمد ثابت ہونگی۔

photo-tag-twitter
ٹوئٹر کی جانب سے فراہم کیے جانے والا پہلا فیچر “فوٹو ٹیگنگ” ہے، جسکے ذریعے آپ تصاویر میں اپنے دوستوں کو ٹیگ کرسکتے ہیں۔ کم و بیش تمام مشہور سوشل نیٹورکنگ ویب سائیٹس جیسے فیس بک، گوگل پلس اور انسٹاگرام وغیرہ صارفین کو تصاویر ٹیگ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ لیکن آج سے قبل یہ سہولت ٹوئٹر میں دستیاب نہ تھی اور کسی بھی تصویر میں اپنے دوستوں کو ٹیگ کرنے کے لیے صارفین کو ٹوئیٹ میں انکا نام لکھنا پڑتا تھا۔

تاہم اس نئے فیچر کی بدولت اب آپ تصویر کے اندر ہی 10 دوستوں کو ٹیگ کرسکتے ہیں۔ ٹیگ کرنے سے آپکے 140 حروف کم نہ ہونگے، کیونکہ یہ ٹیگنگ تصویر میں ہوگی نہ کہ ٹوئیٹ میں۔
Phototagging_FINAL
ہر دفعہ کسی تصویر میں ٹیگ ہونے پر آپکو ایک اطلاع موصول ہوگی، آپ ان نوٹیفیکشنز اور ٹیگ کرنے کی سیٹنگز کو تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

تصاویر کے حوالے سے ہی دوسرا متعارف کروایا گیا فیچر، ایک ٹوئیٹ میں 4 تصاویریں اپلوڈ کرنے کی سہولت ہے۔ اس سے قبل صارفین ایک وقت میں صرف ایک ہی تصاویر اپلوڈ کرسکتے تھے لیکن اب آپ 4 تصاویر ایک ٹوئیٹ میں شامل کرسکتے ہیں جو کہ ایک البم کی صورت میں دکھائی جائیں گی۔
MultiUpload_FINAL_1
ٹوئٹر کے یہ نئے فیچر کسی دوسری ویب سائیٹ پر ایمبیڈ کی گئی ٹوئیٹ پر بھی دستیاب ہونگے۔  تصاویر کے یہ نئے فیچر حاصل کرنے کے لیے اپنی ٹوئٹر ایپلی کیشن کو جلد از جلد تازہ ترین ورژن پر اپڈیٹ کرلیں۔