وارد پر نمبر پورٹ کروانے والے صارفین کے لیے 75 پیسے آفر

وارد ٹیلی کام کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائی جانے والی آفر کے تحت اب اپنا نمبر وارد کے نیٹورک پر منتقل کروانے والے تمام صارفین کو 75 پیسے کا ریٹ فراہم کیا جائے گا۔ یعنی 75 پیسے فی تیس سیکنڈ کال، 75 پیسے فی ایس ایم ایس اور 75 پیسے فی آدھ میگابائیٹ انٹرنیٹ۔
warid-75-paisa
آفر کی تفصیلات:
وارد کی یہ آفر نئے پرانے تمام ایم این پی صارفین کے لیے موثر ہے۔ وہ تمام صارفین جو دوسرے کسی نیٹورک جیسے موبی لنک، یوفون وغیرہ سے اپنا نمبر وارد میں منتقل کروا چکے ہیں اب وہ 3333 پر ایس ایم ایس کرکے 75 پیسے کا پیکج ایکٹیویٹ کرواسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ 6 ماہ تک 50 روپے یا اس سے زیادہ کا بیلنس لوڈ کروانے پر آپ کو اتنے ہی وارد منٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔

پیکج ایکٹیویٹ کروانے کے لیے آپ کو اپنے نمبر سے A1 لکھ کر اسے 3333 پر بھیجنا ہوگا۔

شرائط و ضوابط:

  • 75 پیسے کال ریٹ صرف لوکل نمبروں پر کال کے لیے، انٹرنیشنل نمبروں پر کی جانے والی کالز اور ایس ایم ایس معمول کے مطابق ہی چارج ہونگے۔
  • یہ آفر موجودہ اور نئے تمام MNP صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • وارد کی جانب سے 6 ماہ تک ہر ریچارج کے برابر وارد منٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔
  • مفت منٹس کی میعاد 3 دن ہوگی اور آپ ان سے صرف وارد نمبروں پر کال کرسکتے ہیں۔
  • ہر کال پر سیٹ اپ چارجز کا اطلاق ہوگا۔
  • ایک بار پیکج تبدیل کرنے کے بعد آپ دوبارہ 75 پیسے والا پیکج حاصل نہیں کرسکتے۔
  • تمام ٹیکس اور دیگر شرائط لاگو ہونگی۔

وارد کی ویب سائیٹ پر موجود فارم پر کرکے آپ آن لائن بھی وارد نیٹورک پر منتقل ہوسکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے بڑے شہروں میں نئی سم بمع 60 روپے بیلنس آپ کو مفت آپ کے پتہ پرارسال کی جائے گی۔

گو کہ وارد کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ سہولت اچھی ہے تاہم مفت منٹس کی معیاد بہت کم ہے۔ اس حوالے سے آپ کی رائے کیا ہے؟