سال 2013 میں دنیا بھر میں 1 ارب سے زائد سمارٹ فونز فروخت کیے گئے

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال پوری دنیا میں کم و بیش ایک ارب سمارٹ فونز فروخت کیے گئے جو کہ سال 2012 کے مقابلے میں 38.4 فیصد زیادہ تعداد ہے۔

smarphones-2013

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2013 میں فروخت کیے جانے والے فونز کی کل تعداد 1.8 ارب کے قریب تھی جس میں نصف سے بھی زیادہ یعنی 1.0004 ارب سمارٹ فونز ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے نمائندہ ریان ریتھ کے مطابق سمارٹ فونز کی فروخت کے رجحان میں بڑھوتری کی وجہ صارفین میں بڑی سکرین کے فونز کی پسند اور انکی کم قیمت ہے۔ ریان کا کہنا تھا کہ چین اور انڈیا جیسے بڑے ممالک میں صارفین کی بڑی تعداد 150 امریکی ڈالر تک کا موبائل فون افورڈ کر لیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سمارٹ فونز مارکیٹ میں اس بار بھی سام سنگ سرفہرست رہا۔ کل فروخت شدہ فونز میں اسکا حصہ 31.3 فیصد جبکہ دوسری بڑی کمپنی ایپل کا حصہ 15.3 فیصد رہا۔ 2012 کے مقابلے میں گذشتہ سال مارکیٹ شیئرز میں ہونے والی تبدیلی اس چارٹ میں نمایاں ہے:

table-shipments-2013

ایک دوسری ریسرچ فرم Strategy Analytics کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار بھی اس سے ملتے جلتے ہیں تاہم اسکے مطابق کل فروخت شدہ سمارٹ فونز کی تعداد ایک ارب کی بجائے 700 ملین ہے۔