یوفون کی سپر سستا پیکج آفر، پری پیڈ صارفین کے لیے رعایتی کال ریٹس

یوفون کی جانب سے حال ہی میں صارفین کے لیے ’سپر سستا پیکج‘ نامی ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے تحت اب یوفون صارفین رات 12 سے شام 5 بجے تک پاکستان کی کسی بھی نیٹورک پر 90 پیسہ علاوہ ٹیکس فی منٹ کے چارجز پر کال کر سکیں گے۔

ufone-sasta

آفر کی تفصیلات:
یوفون کا سپر سستا پیکج حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے نمبر سے #5678* ملانا ہوگا، آفر سبسکرائیب کروانے کے چارجز 10 روپے علاوہ ٹیکس ہیں۔ اس آفر کے تحت :

  • رات 12 سے اگلے دن 5 بجے تک کال چارجز 90 پیسہ علاوہ ٹیکس فی منٹ ہیں
  • شام 5 سے رات 12 تک چارجز 90 پیسہ علاوہ ٹیکس فی 30 سیکنڈ ہونگے
  • اس آفر کے تحت آپ تمام نیٹورکس پر 90 پیسہ علاوہ ٹیکس میں ایس ایم ایس بھی کر سکتے ہیں۔

شرائط:

  • ہر کال پر 10 پیسہ علاوہ ٹیکس (اضافی چارجز) وصول کیے جائیں گے۔
  • یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • اس آفر کے صارفین یوتھ پیکج یا وائس بکٹ کے اہل نہیں۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔

ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے متعارف کروائے جانی والی آفرز نمبروں کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں، یوفون کی نئی آفر بھی اسکی ایک مثال ہے۔ مزید یہ کہ پی ٹی اے کے واضح احکامات کے باوجود ٹیلی کام کمپینوں کی جانب سے ہر کال پر 10 پیسہ علاوہ ٹیکس بھتہ وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے آپ کی رائے کیا ہے تبصرہ ضرور کیجئے گا۔