فیس بک کا نیا فیچر اب آپ کو بتائے گا کہ آپکے دوست موبائل سے چیٹنگ کر رہے ہیں یا کمپیوٹر سے

فیس بک کی جانب سے صارفین کے لیے ویب سائیٹ کو آسان اور بہتر بنانے کا عمل ہمیشہ جاری ہی رہتا ہے۔ آج جاری کیے جانے والے ایک نئے فیچر کے تحت اب فیس بک صارفین چیٹ لسٹ میں موجود اپنے دوستوں کے بارے میں یہ جان سکتے ہیں کہ آیا وہ موبائل سے آن لائن ہیں یا کمپیوٹر سے۔

sideاس سے قبل موبائل سے لاگ ان ہونے والے صارفین کے نام کے ساتھ موبائل کو لوگو اور آخری بار انکے ایکٹیو ہونے کا ٹائم تو نظر آتا تھا لیکن جب وہ آن لائن ہوں تو معلوم نہیں کیا جاسکتا تھا کہ یہ صارف موبائل سے آن لائن ہے یا پھر ویب سائیٹ سے۔

فیس بک کے اس نئے فیچر کے ذریعے اب اسی پریشانی کا حل پیش کیا گیا ہے۔ جو صارفین موبائل سے چیٹنگ کر رہے ہونگے انکے نام کے سبز دائرہ کے ساتھ موبائل اور کمپیوٹر سے استعمال کرنے والوں کے ساتھ ویب لکھا نظر آئے گا۔

فیس بک نے فی الوقت یہ فیچر چند مخصوص گروپس کے لیے ایکٹیویٹ کیا ہے لہذا اگر آپ کے پاس یہ فیچر موجود نہیں تو گھبرائیے مت اگلے چند دنوں میں آپ بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔