نوکیا ورلڈ تقریب کل ابو ظہبی میں منعقد ہوگی، 6 نئے گیجٹس متعارف کروائے جانے کا امکان

نوکیا کی جانب سے کل ابو ظہبی میں نوکیا ورلڈ تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مائیکروسافٹ اور نوکیا کے درمیان ہونے والی حالیہ ڈیل کے بعد نوکیا کی یہ تقریب خصوصی اہمیت کی حامل ہوگی۔ امید کی جارہی ہے کہ نوکیا کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر سٹیفن ایلوپ اب مائیکروسافٹ کے چیف کی حیثیت سے اس تقریب کی میزبانی کریں گے۔

Nokia-Lumia-1520-Cyan

اس تقریب میں نوکیا کی پہلی ونڈوز آر ٹی ٹیبلیٹ لومیا 2520 اور 6 انچ سکرین کا حامل نیا سمارٹ فون لومیا 1520 (فیبلیٹ) متعارف کروائے جانے کے ساتھ دیگرچار نئے گیجٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔

image001

انٹرنیٹ پر گیجٹس کے حوالے سے نئی خبریں لیک کرنے والے مستند نام evleaks نے آج ایک میوزک ایسیسری کی تصویر جاری کی ہے جو آئی پوڈ شفل سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔ اس ڈیوائس میں بلیوٹوتھ، این ایف سی بھی موجود ہے تاہم کیا یہ موبائل کے ساتھ ہی کام کرے گی یا اسے الگ سے بھی استعمال کیا جاسکے گا اس بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں فراہم کی گئیں۔

BXGH8MwCAAAMSUg

کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے یہ تقریب ابو ظہبی میں شروع ہوگی، جہاں کل چھے نئی ڈیوائسز متعارف کروائی جائیں گی۔ نوکیا کی جانب سے جاری کی گئی تصویر کو دیکھتے ہوئے خیال کیا جارہا ہے کہ شاید کمپنی عنقریب موبائل اور ٹیبلیٹس کے بعد لیپ ٹاپ بھی متعارف کروائے۔
آپ یہ تقریب اس لنک پر براہ راست بھی دیکھ سکیں گے: conversations.nokia.com