نوکیا نے لومیا 925 متعارف کروا دیا : بہتر کیمرہ، نئی سکرین اور ایلومینیئم کا استعمال

نوکیا کی جانب سے چند روز قبل لومیا 928 پیش کیے جانے کے بعد آج کمپنی کے بلاگ پر لومیا سیریز کے ہی ایک نئے فون نوکیا لومیا 925 کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں جسے کچھ دیر پہلے لندن میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کروایا گیا۔
lumia-920-metal
یہ نیا فون لومیا سیریز کے باقی فونز جیسے لومیا 920 اور 820 سے کچھ اس طرح مختلف ہے کہ مکمل طور پر پولی کاربونیٹ پلاسٹک کی بجائے اس فون میں الومینیئم کا استعمال بھی کیا گیا ہے اور یہ لومیا سیریز کے باقی تمام فونز کی نسبت بہت پتلا ہے۔ اسی طرح یہ فون نئی AMOLED سکرین سے مزین ہے۔ جو پہلے کی نسبت زیادہ روشن اور صاف تصویر فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح آپ اس سکرین کی بدولت سورج کی تیز روشنی میں بھی باآسانی موبائل استعمال کرسکتے ہیں۔

لومیا 925 کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • 4.5 انچ لمبی AMOLED سکرین اور ریزولیوشن 768×1280
  • 1.5 گیگا ہرٹز ڈؤل کور پراسیسر
  • 1 جی بی ریم اور 16 جی بی میموری
  • 8.7 میگا پکزل پیور ویو کیمرہ ، OIS ، آٹو فوکس اور ڈؤل ایل ای ڈی
  • سامنے کی جانب 1.2 میگا پکزل ایچ ڈی وائیڈ اینگل کیمرہ
  • ونڈوز فون 8 آپریٹنگ سسٹم
  • 8.5 ملی میٹر موٹائی اور وزن 139 گرام
  • 2000 mAh بیٹری

lumia-925-specs
نوکیا کی جانب سے ہارڈوئیر میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ سافٹوئیر میں بھی کافی بہتری لائی گئی ہے اور خاص کر کیمرہ کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ سمارٹ فون اگلے ماہ، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور سپین میں دستیاب ہوگا اور اسکی قیمت کم و بیش 469 یورو مقرر کی جائے گی۔ پاکستان میں دستیابی اور قیمت کے حوالے سے فی الوقت کسی قسم کی معلومات میسر نہیں۔ تاہم ہم آپ کو اس سے آگاہ رکھیں گے۔