موبی لنک کے تعاون سے پاکستان میں ایچ ٹی سی بٹرفلائی لانچ کر دیا گیا

موبی لنک اور ایچ ٹی سی کی جانب سے جمعہ کے روز لاہور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران ایچ ٹی سی کا نیا سمارٹ فون ایچ ٹی سی بٹرفلائی لانچ کر دیا گیا۔ اس تقریب میں آئی ٹی اور ٹیلی کام بلاگرز کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت۔

htc-butterfly

ایچ ٹی سی اور ڈسٹری بیوٹر کمپنی برائیٹکس کے نمائیندوں نے حاضرین کو اس فون کے فیچرز سے آگاہ کیا۔ ایچ ٹی سی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر جان وینگ کے مطابق کمپنی کی پالیسی کا محور صارفین ہیں اور ہماری تمام مصنوعات صارفین کی پسند کے حساب سے ڈیزائن کی جاتی ہیں۔

موبی لنک کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ معید جاوید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہوتے ہوئے ہماری کوشش رہی ہے کہ صارفین کے لیے جدید اور موثر سروسز اور مصنوعات فراہم کی جائیں۔ اس حوالے سے ہم ایچ ٹی سی اور برائیٹکس کے شکرگذار ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے۔

اس تقریب میں گوگل کے کنٹری کنسلٹنٹ بدر خوشنود نے بھی شرکت کی اور گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کے حوالے سے حاضرین کے سوالات کے جواب دیے۔

htc-butterfly-bloggers

گوکہ ایچ ٹی سی بٹرفلائی ایک بہت اچھا فون ہے لیکن کمپنی کی جانب سے فلیگ شپ سمارٹ فون ایچ ٹی سی ون کی بجائے بٹرفلائی کا انتخاب کرنا ایک بڑی حماقت ہے۔ ایچ ٹی سی بٹرفلائی کا ڈیزائن کچھ خاص نہیں اور اسکا بڑا سائز اور پرانا انٹرفیس شاید ہی صارفین کو اپنی جانب راغب کر پائے۔

butterfly-brightex

موبی لنک کی جانب سے اس فون کو 70 ہزار روپے کی تعارفی قیمت میں برائیٹکس کی ایک سالہ وارنٹی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو یقیناً بہت زیادہ قیمت ہے۔ اس کے مقابلے میں دنیا کا مشہور ترین سمارٹ فون گلیکسی ایس فور صرف 72 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

ایچ ٹی سی بٹر فلائی کے نمایاں فیچرز کچھ یوں ہیں:

  • 5 انچ لمبی 1080p سپر ایل سی ڈی 3 ٹچ سکرین
  • خمدار گوریلا گلاس اور 441 ppi پکزل ڈینسٹی
  • پولی کاربونیٹ کے ایک ہی ٹکڑے سے بنا ڈیزائن
  • اینڈرائیڈ جیلی بین 4.1 اور ایچ ٹی سی سنس +4 انٹرفیس
  • 1.5 GHz Krait کواڈ کور پراسیسر ، 2GB ریم اور Adreno 320 گرافکس
  • 8 میگا پکزل کیمرہ اور 1080p ویڈیو ریکارڈنگ
  • سامنے کی جانب 2.1 میگا پکزل کیمرہ اور 1080p ویڈیو ریکارڈنگ
  • وائی فائی، وائی فائی ڈائریکٹ، DLNA، جی پی ایس 4جی ایل ٹی ای
  • 16 جی بی میموری اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سہولت

کیا آپ کو ایچ ٹی سی کا یہ نیا فون پسند آیا ہے اور کیا آپ اسے 70 ہزار روپے کی ہوش ربا قیمت میں خریدنا پسند کریں گے؟ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔