وائرلیس انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائیب کی جانب سے حال ہی میں 1Mbps پیکج صارفین کے لیے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ جسکے ذریعے نئے صارفین کو دو ماہ تک دگنا انٹرنیٹ والیوم فراہم کیا جائے گا۔
آفر کی تفصیلات:
ڈبل والیوم آفر کے تحت اپریل اور مئی کے مہینوں میں نیا 1Mbps بیسک پیکج حاصل کرنے والے صارفین کو 12 جی بی کی بجائے ماہانہ 24 جی بی والیوم فراہم کیا جائے گا۔
وہ صارفین جنہوں نے اس پروموشن سے قبل اس ماہ نیا کنکشن خریدا ہے انہیں بھی اس آفر میں شامل کر لیا گیا ہے۔
شرائط و ضوابط:
- یہ آفر صرف نئے 1 Mbps بیسک پیکج صارفین کے لیے موثر ہے۔
- آفر صرف اپریل اور مئی کے مہینہ میں دستیاب ہے۔
- جس ماہ آپ پیکج خریدیں گے وہ آفر کا پہلا مہینہ تصور کیا جائے گا۔
- کسی دوسرے پیکج سے 1Mbps پر منتقل ہونے والے صارفین اس آفر کا حصہ نہیں بن سکتے۔
- پیکج تبدیل کرنے کی صورت میں آفر ختم ہوجائے گی۔
- دیگر شرائط لاگو ہونگی۔