آئی او ایس صارفین کے لیے اب اینگری برڈز بالکل مفت

دنیا کی سب سے مشہور موبائل گیم اینگری برڈز یقیناً کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اس سیریز کی پہلی گیم 2009 میں ایپل آئی او ایس کے لیے متعارف کروائی گئی۔ گو کہ اینڈرائیڈ کے لیے تو یہ گیم مفت بھی دسیتاب ہے لیکن آئی فون صارفین کے لیے اسکی قیمت 1 ڈالر اور آئی پیڈ صارفین کے لیے 3 ڈالر مقرر کی گئی۔

angrybirds_big-e1349876466361

حال ہی میں ایپل کی جانب سے متعارف کروائی گئی ایک پروموشن میں ایک ہفتہ کے لیے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے گیم مفت پیش کی جارہی ہے۔ نہ صرف اصل اینگری برڈز گیم بلکہ اسکا ایک اور پارٹ اینگری برڈز ریو بھی مفت ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

تو پھر آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والے دوست دیر مت کریں اور جلد از جلد یہ گیمز بالکل مفت ڈاؤنلوڈ کریں۔
ڈاؤنلوڈ لنکس:
Angry Birds | Angry Birds HD

Angry Birds Rio | Angry Birds Rio HD