یوفون شاہکار آفر 2013 : 20 ٹیوٹا کرولا کے انعامات

یوفون کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے ایک بار پھر شاہکار آفر متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین 20 ٹیوٹا کرولا گاڑیاں جیت سکتے ہیں۔
cars
آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
شاہکار آفر حاصل کرنے کے لیے اس بار آپ کو 7 فروری سے 31 مارچ کے درمیان کم از کم 300 روپے کا بیلنس استعمال کرنا ہوگا جسکے بعد آپکا نمبر قرعہ اندازی میں شامل کر لیا جائے گا۔ ہر 300 روپے کے بیلنس استعمال پر آپ کو قرعہ اندازی میں ایک مزید انٹری ملے گی۔

یوفون کی جانب سے آفر کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بیلنس کی حد کو 200 سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ہے اور آفر کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

شرائط و ضوابط:

  • آفر کا دورانیہ 7 فروری تا 31 مارچ 2013 ہے لیکن کمپنی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اسکے دورانیہ میں اضافہ یا کمی کر سکے۔
  • قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے آپ کو ٹیکس سمیت کم از کم 300 روپے کا بیلنس استعمال کرنا ہوگا۔
  • جیتنے والے صارفین کو یوفون کی جانب سے 333 کے نمبر سے کال کی جائے گی اسکے علاوہ اخبارات اور ٹی وی پر بھی انکا نام شائع کیا جائے گا۔
  • صارفین ہر قسم کے فراڈیوں اور چال بازوں سے ہوشیار رہیں، یوفون کی جانب سے آپ سے کسی قسم کے بیلنس یا رقم کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
  • یہ آفر ایم این پی اور نئے پرانے تمام پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا اور اس حوالے سے کمپنی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  • یوفون کی جانب سے صارفین کو انعام میں ٹیوٹا کرولا XLI 1300 سی سی گاڑی دی جائے گی جسکا ماڈل اور رنگ اشتہار میں دکھائی جانے والی گاڑی سے مختلف بھی ہوسکتا ہے۔
  • انعام حاصل کرنے کے لیے سم آپ کے نام پر رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ سم کا انعام سم کے استعمال کنندہ کو دیا جائے گا۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔