موبی لنک کی 3 پہ 6 آفر

موبی لنک کی جانب سے حال ہی میں صارفین کے لیے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ 3 پہ 6 نامی اس آفر میں صارفین 3 منٹ کے چارجز میں 6 منٹ بات کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل یوفون کی جانب سے بھی ایسی آفرز متعارف کروائی جاچکی ہیں۔

mobilink

آفر کی تفصیلات:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے پری پیڈ نمبر سے #326* ملائیں۔
  • اس آفر کے ذریعے صارفین 3 منٹ کے چارجز میں پاکستان میں کسی بھی نیٹورک پر 6 منٹ بات کرسکتے ہیں۔
  • پہلے تین منٹ کے چارجز آپکے موجودہ پیکج پلان کے مطابق چارج کیے جائیں گے۔جبکہ اگلے تین منٹ مفت ہونگے۔
  • آفر ختم کروانے کے لیے اپنے موبائل سے #4*326* ملائیں۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر تمام پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • آفر سبسکرپشن کی معیاد 24 گھنٹے ہے اور اس پر کسی قسم کے ایکٹیویشن یا ڈیلی چارجز لاگو نہیں۔
  • آفر کی تجدید روزانہ خود ہی ہوجایا کرے گی اور اسکا دورانیہ آپ کے سبسکرپشن کے وقت سے شروع ہوگا۔
  • آپ اس آفر کے ذریعے جتنی لمبی کال کریں ہر تین منٹ کے بعد اگلے تین منٹ مفت ہونگے۔
  • یہ آفر 7 مارچ 2013 تک موثر ہے۔
  • دیگر شرائط اور تمام ٹیکس لاگو ہیں۔

موبی لنک کی اس نئی آفر کا اشتہار ملاحظہ کیجئے، جس میں پروفیسر علی ظفر طلباء کو حساب چھوڑ کر موبی لنک کی آفر سے فائدہ اٹھانے کا درس دے رہے ہیں: