موبی لنک کی ویب سائیٹ پر لائیو کسٹمر سروس چیٹ کی سہولت

موبی لنک کی جانب سے حال ہی میں کمپنی کی آفیشل ویب سائیٹ MobilinkGSM.com پر لائیو چیٹ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔ جسکے ذریعے صارفین اب موبی لنک کے نیٹورک سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات آن لائن درج کروانے کے علاوہ کسٹمر سروس کے نمائندہ سے مطلوبہ معلومات بھی فوری طور پر حاصل کرسکتے ہیں۔

Link

موبی لنک کی یہ نئی سروس حاصل کرنے کے لیے آپ سب سے پہلے موبی لنک کی ویب سائیٹ پر جائیں اور وہاں دائیں جانب نیچے موجود Let’s Talk کے بٹن پر کلک کیجئے، مطلوبہ معلومات جیسے نام، ای میل اور فون نمبر وغیرہ درج کرنے کے بعد Start the Chat کا بٹن دبائیں۔

2
موبی لنک کی یہ سروس فی الوقت کسی بھی موبائل نیٹورک کے صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اس پر کسی بھی قسم کے چارجز لاگو نہیں۔ بہت سے انٹرنیشنل کمپنیاں اپنے صارفین کو ویب سائیٹ پر ایسی ہی چیٹ کی سروس فراہم کرتی ہیں اور اب موبی لنک کی جانب سے بھی اس سروس کاآغاز یقیناً ایک اچھا اقدام ہے۔