پلے سٹیشن 4 ، مئی یا جون میں متعارف کروایا جائے گا

آپ میں سے اکثر دوست Sony کے ویڈیو گیم کنزول PlayStation سے تو واقف ہونگے ہی۔  گذشتہ روز سونی کے نمائندہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی پلے سٹیشن کا نیا ورژن PlayStaion 4 مئی کے مہینے یا پھر جون کے ماہ ہونے والے E3 الیکٹرانک انٹرٹینمنٹ نمائش کے دوران متعارف کروائے گی۔
ps3

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ E3 نمائش میں سونی کے حریف مائیکروسافٹ کی جانب سے بھی ایکس باکس کا نیا ورژن Xbox 720 متعارف کروایا جارہا ہے۔

سونی کے اس نئے پلے سٹیشن کے مکمل فیچرز کے بارے میں تو کسی قسم کی معلومات نہیں فراہم کی گئیں لیکن بعض اطلاعات کے مطابق اس میں NFC اور Ultra HD ڈسپلے کی سپورٹ بھی شامل کی جائے گی۔

پلے سٹیشن کا موجودہ ماڈل PlayStation 3 نومبر 2006 میں متعارف کروایا گیا تھا اور 2012 تک کم و بیش 70.2 ملین یونٹ فروخت کیے گئے۔ کمپنی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ہی مشہور ترین اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والے PlayStation 2 کی تیاری اور فروخت کو ختم کرنے کا اعلان کیاگیا تھا۔ مارچ 2000 سے مارچ 2012 تک اسکے کم و بیش 155.1 ملین یونٹ فروخت کیے گئے۔

نوٹ: تصویر میں دکھایا گیا ماڈل خیالی ہے، اصل پلے سٹیشن 4 اس سے مختلف ہوگا۔

منبع