ایچ ٹی سی کا نیا فون M7 جلد آرہا ہے

گذشتہ سال اینڈرائیڈ کی دنیا پر تو سام سنگ نے ہی قبضہ جمائے رکھا، کمپنی کی جانب سے نت نئے اینڈرائیڈ فون متعارف کروائے گئے جنہیں دنیا بھر سے صارفین کی پذیرائی حاصل ہوئی۔ دوسری طرف 2008 میں دنیا کا پہلا اینڈرائیڈ فون متعارف کروانے والی کمپنی HTC کی کارکردگی کچھ خاص نہ رہی جس کی ایک بڑی وجہ نوکیا اور ایپل کی جانب سے کمپنی پر کیے گئے مقدمات تھے۔

htc

لیکن HTC نے ہمت نہیں ہاری اور اس سال Sense 5 انٹرفیس سے مزین نیا فون HTC M7 متعارف کروایا جارہا ہے۔ گو کہ اس فون کے بارے میں کافی افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن ابھی تک اس فون کی تصاویر یا ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک نہیں ہوئی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ نیا فون نیچے دکھائے گئے تھری ڈی ماڈل سے ملتا جلتا ہوگا۔اور اسے فروری کے اختتام پر منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

htc1

اس فون کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • اینڈرائیڈ جیلی بین 4.1
  • 4.7 انچ ہائی ڈیفینیشن سکرین
  • 1.7 GHz کواڈ کور پراسیسر
  • 2 GB ریم اور 32GB میموری
  • 13 میگا پکزل ایچ ڈی کیمرہ اور سامنے کی جانب 2 میگا پکزل کیمرہ
  • 2300mAh بیٹری

NFC، بلیوٹوتھ ، وائی فائی اور دیگر بہت سے فیچرز کے ساتھ ساتھ کمپنی اس موبائل فون میں ایک بار Infrared کے فیچر کو شامل کر رہی ہے جسکی بدولت آپ اپنے موبائل کو بطور ٹی وی ریموٹ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔