جی ہاں ونڈوز 8 میں خفیہ سٹارٹ مینیو موجود ہے

آپ میں سے اکثر دوست ایسے ہونگے جنہوں نے مائیکروسافٹ کی نئی ونڈوز 8 انسٹال تو کی ہوگی لیکن چونکہ اسکا انٹرفیس ٹیبلیٹ اور دیگر ٹچ ڈیوائسز سے زیادہ مطابقت رکھتا ہے ، وہ دوست اب ونڈوز کے روایتی Start Menu کی کمی بہت شدت سے محسوس کررہے ہونگے؟

windows
گو کہ انٹرنیٹ پر ونڈوز 8 میں سٹارٹ مینیو لانے کے بہت سے گرُ دستیاب ہیں لیکن انکا استعمال کیوں کیا جائے جب ونڈوز 8 میں سٹارٹ مینیو پہلے سے ہی موجود ہے لیکن اسے چھپایا گیا ہے۔

بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپنی سکرین پر بائیں جانب نیچے رائیٹ کلک کیجئے، وہیں جہاں پہلے کبھی سٹارٹ مینیو ہوا کرتا تھا۔ لیجئے جناب سٹارٹ مینیو حاضر ہے۔گو کہ یہ روایتی مینیو کے مقابلے میں تو کافی سادہ ہے لیکن چلیں گذارہ تو ہوجائے گا نہ۔

ونڈوز 8 کے بارے میں آئی ٹی نامہ کی سب خبریں پڑھیں

بہت سے صارفین ونڈوز 8 سے واپس دوبارہ ونڈوز 7 پر اسی وجہ سے منتقل ہورہے ہیں کہ انہیں اسکا انٹرفیس پسند نہیں آیا۔ لیکن جناب اگر آپ کو سٹارٹ مینیو کی سہولت بھی مل جائے تو نئی ، جدید فیچرز سے مزین اور تیز رفتار ونڈوز 8 میں کیا برائی ہے؟

کیا آپ ونڈوز 8 استعمال کررہے ہیں؟ آپ کو اس خفیہ سٹارٹ مینیو کے بارے میں پتہ تھا؟ ونڈوز 8 میں آپ کو کیا چیز اچھی لگی ہے اور کیا بری تبصرہ کرکے ہمیں ضرور بتائیے گا۔

بشکریہ مائیکروسافٹ نیوز