موبی لنک کی نئی آفر، کیا یہ تھری جی ہے؟

موبی لنک کی جانب سے آج موصول ہونے والی ایک ای میل کے مطابق کمپنی جلد ہی کوئی نئی آفر متعارف کروانے جارہی ہے۔یہ نئی آفر کیا ہوگی؟ اس بارے میں ابھی صرف اتنا ہی بتایا گیا ہے کہ آپ اسکی مدد سے تیزترین ڈاونلوڈز حاصل کر سکیں گے۔موبی لنک کی جانب سے بلاگرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ انکی اس نئی آفر کی تشہیر کریں، ارے کہیں یہ تھری جی کا ذکر تو نہیں ہورہا ؟ لیکن جناب اسکی تو ابھی لائسنس نیلامی بھی نہیں ہوئی؟

خیر موبی لنک نے اس ای میل میں نرگس فخری ، ایک پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ کی تصویر بھی شامل کی ہے، جن کی وجہ شہرت پڑوسی ملک بھارت کی فلم راکسٹار ہے۔اس ای میل سے یوں لگتا ہے کہ موبی لنک کی اس نئی آفر کے اشتہار میں ماڈل نرگس فخری ہونگی، لیکن یہ نئی آفر ہے کیا؟ اس بارے میں بھی تو کچھ معلوم ہونا چاہیے، آپ کا کیا خیال ہے؟

اپ ڈیٹ: لیجئے جناب ہم تو تھری جی کی آس لگائے بیٹھے تھے اور یہ تو موبی لنک جی پی آر ایس کا ہی نیا اشتہار نکلا۔