یوفون کا نیا موبائل انٹرنیٹ پیکج – 200 روپے میں 2GB

موبائل انٹرنیٹ صارفین یقیناً زونگ کے 2GB انٹرنیٹ پیکج کے بارے میں تو جانتے ہی ہونگے، 200 روپے میں فراہم کیے جانے والے اس پیکج میں صارفین کو ماہانہ 2GB انٹرنیٹ فراہم کیا جاتا ہے۔ تو لیجئے یوفون نے بھی اس پیکج کو کاپی کر لیا ہے اور اب کمپنی کی جانب سے صارفین کو 200 روپے میں 2GB انٹرنیٹ فراہم کیا جارہا ہے جسکی معیاد ایک ماہ ہوگی۔ یوفون کی جانب سے اس سے قبل 5MB, 30 MB, 2GB, 6GB اور گھنٹہ انٹرنیٹ پیکج فراہم کیا جارہا تھا۔


پیکج کی تفصیلات:

  • پیکج حاصل کرنےکے لیے اپنے موبائل فون سے sub لکھ کر اسے 7807 پر ارسال کریں۔
  • پیکج میں آپ کو ماہانہ 2GB انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
  • پیکج کی قیمت 200 روپے ہے جس میں تمام ٹیکس شامل ہیں۔

شرائط و ضوابط:

  • یوفون کا یہ نیا انٹرنیٹ پیکج صرف پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔ پیکج کی معیاد ختم ہونے یا حد عبور کرنے پر معمول کے مطابق جی پی آر ایس چارجز 15 روپے فی ایم بی چارج کیے جائیں گے۔
  • صارفین پیکج کا بقایا انٹرنیٹ اور مدت معیاد #706* ملا کر حاصل کرسکتے ہیں، ہر بار شارٹ کوڈ استعمال کرنے کے چارجز 50 پیسے علاوہ ٹیکس ہونگے۔
  • اس پیکج میں ایم ایم ایس اور یوفون WAP پورٹل ڈاونلوڈز شامل نہیں ہیں ، انکے چارجز معمول کے مطابق ہی ہونگے۔

یوفون کے دیگر انٹرنیٹ پیکجز کی تفصیل کچھ یوں ہے: