موبی لنک نے پاکستان میں نوکیا لومیا 900 متعارف کروا دیا

موبی لنک کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے نوکیا کا ونڈوز 7.5 فون لومیا 900 پیش کیا گیا ہے۔ اس فون کی قیمت 52000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارفین کو موبی لنک کی جانب سے تین ماہ کا مفت موبائل انٹرنیٹ اور پورٹ ایبل چارجر بھی فراہم کیا جائے گا۔

فون کی نمایاں خصوصیات:

  • 4.3 انچ لمبی گوریلا گلاس سکرین جسکی ریزولیوشن 480×800 پکزل ہے۔
  • 1.4 گیگا ہرٹز پراسیسر، 512 ایم بی ریم۔
  • 8 میگا پکزل آٹو فوکس کیمرہ ، 720p ویڈیو ریکارڈنگ ، ویڈیو کالنگ کے لیے 1میگاپکزل فرنٹ کیمرہ۔
  • پولی کاربونیٹ میٹریل باڈی ، ڈیجیٹل کمپس۔

یہ بھی پڑھیے: نوکیا لومیا 800 حاصل کرنے کے لیے جرمنوں کی سرد جنگ
شرائط و ضوابط:

  • موبی لنک کی اس آفر میں صارفین کو تین ماہ تک ماہانہ 100Mb موبائل انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ حد عبور کرنے پر جی پی آر ایس چارجز معمول کے مطابق لاگو ہونگے۔
  • بلیک بیری اور انٹرنیشنل رومنگ صارفین کو فری انٹرنیٹ فراہم نہیں کیا جائے گا۔
  • مفت انٹرنیٹ کی آفر 24 اگست سے 23 ستمبر تک فروخت کیے جانے والے موبائل فونز پر دستیاب ہے۔