یوفون کی عمرہ آفر : روزانہ عمرہ پیکج اور 1 لاکھ سعودی ریال جیتنے کے مواقع

یوفون کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے ایک خصوصی آفر متعارف کروائی گئی ہے جس میں صارفین 10 روپے کے استعمال پربذریعہ قرعہ اندازی روزانہ عمرے کے دو پیکج اور آفر کے اختتام پر 1لاکھ سعودی ریال کے دو انعام حاصل کرسکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے یوفون صارفین کو روزانہ 10 روپے تک کا بیلنس استعمال کرنا ہوگا۔ جس پر ان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کر لیا جائے گا۔
  • ہر 10 روپے کے استعمال پر آپ کی ایک انٹری ہوگی۔
  • آفر میں روزانہ دو عمرہ پیکجز کا انعام دیا جائے گا۔
  • آفر کے اختتام پر ایک لاکھ سعودی ریال کے 2 انعام دیے جائیں گے۔
  • یہ آفر یکم جولائی 2012 سے17 اگست 2012 تک موثر ہے۔

شرائط و ضوابط:

  • یوفون کی جانب سے جیتنے والے صارفین کو 333 کے نمبر سے کال کی جائے گی، لہذا صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کسی دوسرے نمبر سے ایسی کال یا ایس ایم ایس کو نظر انداز کردیں۔
  • عمرہ پیکج میں ویزہ فیس، 7 دن کی رہائش اور جہاز کے سفر کے اخراجات شامل ہیں، صارفین کو بقایا خرچہ اپنی جیب سے ادا کرنا ہوگا۔
  • عمرے پیکجز کا اعلان روزانہ کیا جائے گا، جیتنے والے صارفین کے نام یوفون کی ویب سائیٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
  • آفر میں روزانہ حصہ لینے کے آپ کو روزانہ 10 روپے کا بیلنس استعمال کر نا ہوگا۔
  • یہ آفر صرف پری پیڈ یوفون صارفین کے لیے موثر ہے جس میں ایم این پی صارفین بھی شامل ہیں۔
  • صارفین عمرہ پیکج کے بدلےاسکی مالیت کی رقم بھی وصول کرسکتے ہیں۔
  • 1 لاکھ سعودی ریال کے دو بمپر پرائز کا اعلان عید الفطر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔
  • انعامات یوفون کے مقرر کردہ سروس سنٹرز سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، نتائج کے حوالے سے کمپنی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔