پی ٹی سی ایل کی جانب سے Nitro Wi-Fi Cloud ڈیوائس متعارف کروا دی گئی

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے مفت Nitro Wi-Fi Cloud ڈیوائس کی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ 9.3Mbpsتک رفتار کی حال اس ڈیوائس کے ذریعے آپ بیک وقت اپنے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ اور موبائل فون سمیت کل 5 ڈیوائسزپر وائی فائی انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ پی ٹی سی ایل 3G Nitro Wi-Fi Cloud ڈیوائس کو پاکستان بھر میں 70سے زائد شہروں میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح یہ ڈیوائس آپ کو مزید 200 شہروں میں 3.1Mbps رفتار کا انٹرنیٹ فراہم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ یعنی آپ جہاں بھی جائیں آپ کا انٹرنیٹ آپ کے ساتھ۔آپ بذریعہ وائی فائی یا یوایس بی انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

اخراجات کی تفصیل:

  • پی ٹی سی ایل کی جانب سے یہ ڈیوائس بنڈل پیکج کی صورت میں پیش کی جارہی ہے، جس میں آپ چار ماہ کے بل کی ایڈوانس ادائیگی پر یہ ڈیوائس بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
  • چار ماہ کے بل کی مالیت 12000 روپے ہے۔
  • پانچویں مہینے سے آپ کو معمول کے مطابق بل 3000 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوگا۔

شرائط و ضوابط:

  • ڈیوائس مفت حاصل کرنے کے لیے آپ کو 4 ماہ کا لائن رینٹ ایڈوانس ادا کرنا ہوگا۔
  • ماہانہ لائن رینٹ کے چارجز آپکے پی ٹی سی ایل بل میں شامل کیے جائیں گے۔
  • اس ڈیوائس پر آپ زیادہ سے زیادہ 9.3Mbps رفتار حاصل کرسکتے ہیں لیکن ہوسکتا کہ عام حالات میں آپکی انٹرنیٹ سپیڈ اس سے کم ہو۔
  • آپ جتنی زیادہ ڈیوائسز پر انٹرنیٹ استعمال کریں گے وائی فائی کلاؤڈ کی بیٹری اتنی جلدی خرچ ہوگی۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے اس ڈیوائس کا ٹی وی اشتہار ملاحظہ کیجئے جس میں دیگر وائرلیس انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کا خوب مذاق اڑایا گیا ہے: