پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ رمضان آفر

پی ٹی سی ایل کی جانب سے اپنے براڈبینڈ صارفین کے لیے خصوصی رمضان آفر متعارف کروائی گئی ہے جس میں 2Mbps پیکج صارفین  اسی قیمت میں 4Mbps انٹرنیٹ سپیڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی رمضان آفر میں صارفین 30 ستمبر 2012 تک 2Mbps پیکج کی قیمت میں 4Mbps انٹرنیٹ کے مزے لوٹ سکتے ہیں۔30 ستمبر کے بعد صارفین کو 4Mbps کی قیمت 1999 روپے ادا کرنا ہوگی۔

آفر کی تفصیلات:

  • پی ٹی سی ایل کی رمضان آفر حاصل کرنے کے لیے 1236 پر کال کیجئے اور اپنا پیکج 4Mbps پر اپ گریڈ کروا لیں۔
  • آپ کو 30 ستمبر تک یہ پیکج 1999 کی بجائے 1499 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔
  • آپ 30 ستمبر 2012 سے قبل 1236 پر دوبارہ کال کرکے اپنا پیکج واپس ڈاؤن گریڈ بھی کروا سکتے ہیں۔
  • پی ٹی سی ایل 1Mbps پیکج اور نئے صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
  • یاد رہے کہ 1Mbps سے 8Mbps پی ٹی سی ایل براڈبینڈ پیکجز پر 300GB ڈاونلوڈنگ کی حد مقرر ہے جس سے تجاوز کرنے پر آپ کو 5000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔