بجلی جائے پر انٹرٹینمنٹ نہیں : یوفون کی نئی سروس

یوفون کی جانب سے آج یو انٹرٹینمنٹ کی نام سے ایک نئی سروس متعارف کروائی گئ ہے جس کے ذریعے اب یوفون صارفین اپنے پسندیدہ ٹی وی چینلز اور ریڈیو کے پروگرام اپنے فون پر سن سکتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا راج ہے ، اگر آپ ٹی وی پر اپنا پسندیدہ ٹالک شو، ڈرامہ یا کرکٹ میچ مس نہیں کرنا چاہتے تو یہ سروس آپ کے لیے انتہائی مفید ہے۔چلو دیکھ نہیں سکتے تو سن ہی لیں؟

سروس حاصل کرنے کا طریقہ:

  • یوفون انٹرٹینمنٹ سروس حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل فون سے 7774 ملائیے۔
  • اس سروس کے سبسکرپشن چارجز 5 روپے علاوہ ٹیکس فی ہفتہ ہے۔ جبکہ کال چارجز 20 پیسے علاوہ ٹیکس فی منٹ۔

شرائط و ضوابط:

  • اگر آپ یہ سروس مسلسل استعمال کرتے ہیں تو آپکی سبسکرپشن کی تجدید خود بخود ہو جایا کرے گی۔
  • یوفون انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ٹی وی چینلز اور ریڈیو کے تمام پروگرام انکے اصل مالکان کی ملکیت ہیں۔
  • ان چینلز پر نشر ہونے والے مواد سے یوفون کا کوئی تعلق نہیں لہذا یوفون اس حوالے سے ذمہ دار نہیں۔