کیوبی کا یوتھ پیکج : 1000 روپے میں لامحدود ڈاونلوڈز

وائرلیس انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کیوبی کی جانب سے حال ہی میں یوتھ پیکج کے نام سے نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے جس میں صارفین 1000 روپے ماہانہ میں  1 ایم بی پیکج حاصل کرسکتے ہیں اور اس  پر جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کی شب لامحدود ڈاونلوڈنگ کے مزے اٹھا سکتے ہیں۔

پیکج کی تفصیلات:

  • کیوبی یوتھ پیکج حاصل کرنے کے لیے ماہانہ لائن رینٹ 1000 روپے ادا کرنا ہوگا۔
  • پیکج حاصل کرتے  وقت سیکیورٹی کی مد میں 1350 روپے ادا کرنا ہونگے ، جو کنکشن ختم کروانے کی صورت میں واپس کر دیے جائیں گے۔
  • ایکٹیویشن چارجز کی تفصیل کچھ یوں ہے:
  1. عام ڈیوائس : 500 روپے
  2. کیوبی شٹل یو ایس بی : 1000 روپے
  3. وائی فائی ڈیوائس : 1000 روپے
  • صارفین اس پیکج میں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کی شب رات 1 بجے سے اگلے دن دوپہر 1 بجے تک لامحدود ڈاونلوڈنگ کر سکتے ہیں۔
  • ان اوقات کے علاوہ ہفتہ کے باقی روز پیکج کی حد 8GB ہوگی۔ جس سے تجاوز کرنے پر اکاونٹ سپیڈ کو 128Kbps پر منتقل کر دیا جائے گا۔
  • پیکج سپیڈ دوبارہ 1 ایم بی کروانے کے لیے آپ انٹرنیٹ بنڈل خرید سکتے ہیں۔
  • کیوبی یوتھ پیکج پر یہ آفرز دستیاب ہیں:
  1. ہر ماہ اپنا بل 8 تاریخ تک ادا کریں اور 2GB مفت انٹرنیٹ حاصل کریں۔
  2. 3 ماہ کے ایڈوانس ادائیگی کریں اور چوتھے ماہ مفت انٹرنیٹ حاصل کریں۔
  3. اپنے دوستوں کو کیوبی نیٹورک میں شامل کریں اور تین ماہ تک 20 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔