وارد کی جانب سے پری پیڈ صارفین کے لیے نئے انٹرنیٹ پیکجز

وارد کی جانب سے حال ہی میں اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے نئے موبائل انٹرنیٹ بکٹ پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں۔ جنکی تفصیل کچھ یوں ہے:

لامحدود موبائل انٹرنیٹ بکٹ:

  • اس انٹرنیٹ پیکج میں صارفین کو 12 روپے روزانہ ادا کرنے پر 50 ایم بی انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
  • پیکج حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل فون سے Daily لکھ کر اسے 7777 پر ایس ایم ایس کیجئے۔

2ایم بی موبائل انٹرنیٹ بکٹ:

  • اس پیکج میں صارفین کو 2.99روپے روزانہ کی ادائیگی پر 2 ایم بی انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
  • یہ پیکج حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے 2MB لکھ کر اسے 7777 پر ایس ایم ایس کریں۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف وارد کے پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • پیکج کی معیاد رات 12 بجے تک ہے۔ جسکی تجدید اگلے روز صارف کو خود کروانا ہوگی۔
  • یہ آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے، دیگر شرائط لاگو ہونگی۔