یوفون صارفین پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافہ

پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے صارفین پر رنگے برنگے ٹیکس لگانا تو اب ایک معمول بن چکا ہے، ہر تین ماہ بعد نئے نام سے ایک نیا ٹیکس لگا دیا جاتا ہے، ایک طرف تو آئے روز دس بیس پیسہ کی کمی کرکے نئے ٹیرف پلان متعارف کروائے جاتے ہیں اور دوسری طرف انکے پیسے ٹیکس لگا کر پورے کر لیے جاتے ہیں ، یعنی نقصان ہر حال میں صارفین کا ہی ہوتا ہے بس اسے “شوگر کوٹ”  کر دیا جاتا ہے۔

اب کی بار صارفین پر یہ ٹیکس بم یوفون نے گرایا ہے ، یوفون کی ویب سائیٹ پر شائع کیے جانے والے اعلان کے مطابق17 مارچ 2012 سے ہر ری چارج پر عائد maintenance charge کو 1.1فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کر دیا جائے گا۔ یوفون کی جانب سے شائع کیا گیا اعلان کچھ یوں ہے:

Dear Customer, To further exceed your expectations, maintenance charge applicable on every prepaid recharge will now be 2% instead of 1.1%, with effect from march 17, 2012.

معزز صارف آپکی توقعات سے بڑھ کر ،اب 17 مارچ 2012 سے ہر پری پیڈ ری چارج پرmaintenance charge 1.1 فیصد کی بجائے 2 فیصد چارج کیا جائے گا۔

واقعی یوفون صارفین کو اس بات کی ہرگز توقع نہ ہوگی کی کمپنی ان پر مزید ٹیکس لاگو کرے گی۔

ٹیلی کام کمپنیاں تو اپنا منافع بڑھانے کے لیے نت نئے ٹیکس لگاتی ہی رہیں گی اور اسکے لیے کبھی اخراجات  میں اضافہ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ لگائیں گی، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے اس اقدام کو روکا جائے اور ٹیکسوں کی ایک حد مقرر کی جائے ۔اس حوالے سے صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والا سرکاری ادارہ  پی ٹی اے بھی ٹیلی کام کمپنیوں کا حمایتی ہی لگتا ہے اور وہ آئے روز ان نت نئے ٹیکسوں پر بالکل خاموش ہے۔ اب آپ بتائیں کہ ایسی صورتحال میں صارفین کدھر جائیں؟