یوفون کی جانب سے 350 روپے ماہانہ میں بلیک بیری میسنجر سروس

یوفون کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے بلیک بیری میسنجر ™BBM کی سروس متعارف کروائی گئی ہے۔ بلیک بیری میسنجر  ایک پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ہے جو صرف بلیک بیری صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یوفون کی جانب سے اس سروس کے لیے دو پیکجز متعارف کروائے گے ہیں۔
یوفون سوشل پیکج میں صارفین 350 روپے ماہانہ ادا کرکے بلیک بیری میسنجر سروس ،فیس بک،ٹوئیٹر اور انٹرنیٹ براؤزنگ کر سکتے ہیں۔
یوفون کمپلیٹ پیکج میں صارفین کو ان سروسز کے علاوہ ای میل ایڈریس اور فوری میسنجنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور اسکے چارجز 600 روپے ماہانہ ہونگے۔

اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے یوفون صارفین اس ربط پر فارم پر کر سکتے ہیں۔