مائیکروسافٹ انڈیا کے آن لائین سٹور کو ہیک کر لیا گیا، صارفین کی معلومات چوری

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مائیکروسافٹ انڈیا کے آن لائین سٹور کو ہیک کر لیا گیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ہیکرز کا تعلق چین سے ہے ۔ ہیکرز نے ویب سائیٹ کو کچھ خاص نقصان نہیں پہنچایا بلکہ اس پر اپنا ایک صفحہ اپلوڈ کر دیا۔

hackteach سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہیکرز نے مائیکروسافٹ انڈیا کی ویب سائیٹ پر موجود تمام صارفین کے کوائف اور پاسورڈز حاصل کر لیے ہیں ۔ جو کہ یقیناً ایک خطرناک بات ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے ویب سائیٹ کا کنٹرول تو دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے لیکن ہیکرز کے ہتھے لگنے والی ان اہم معلومات کاکوئی تدارک نہیں کیا جا سکتا۔ مائیکروسافٹ انڈیا کے صارفین کو چاہیے کہ وہ سٹور کے آن لائین آتے ہیں اپنے پاسورڈز کو تبدیل کر لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال مائیکروسافٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل کو بھی ہیک کر لیا گیا تھا، جبکہ کمپنی ہیکرز کا سراغ لگانے میں ناکام رہی اور اب ایک بار پھر اسکی ویب سائیٹ پر حملہ کیا گیا ہے ۔ یقیناً یہ تمام بڑی کمپنیوں خاص کر مائیکروسافٹ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

منبع