جنوبی کوریا میں 10 فیصد آبادی گلیکسی ایس 2 کی مالک

سام سنگ کا سمارٹ فون گلیکسی ایس 2 یقیناً دنیا کے بہترین سمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔ یوں تو بہت سے سمارٹ فونز ایپل کے آئی فون سے برتری کا دعوی کرتے آئے ہیں لیکن یہ فون یقینی طور ایپل کمپنی کے لیے سردرد بنا رہا ہے۔

سام سنگ کا فون پوری دنیا میں مقبول ہو تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ سام سنگ کے اپنے ملک جنوبی کوریا میں مقبول نہ ہو؟ کمپنی کے جانب سے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2011 سے لے کر اب تک جنوبی کوریا میں گلیکسی ایس 2 کے کم و بیش 5 ملین سیٹ بیچے جاچکے ہیں ۔ جنوبی کوریا کی کل آبادی 48 ملین ہے اور اس طرح کل آبادی کے 10 فیصد سے زائد لوگ اس فون کے مالک ہیں۔

ایک جاپانی اخبار کے مطابق پہلی بار کوئی سمارٹ فون کوریائی عوام کی اتنی بڑی تعداد کے من کو بھایا ہے۔اخبار نے اس بات کا دعوی کیا ہےکہ سمارٹ فون استعمال کرنے والے کوریائی باشندوں میں سے ہر چوتھے فرد کے پاس گلیکسی ایس 2 فون ہے۔

سام سنگ گلیکسی 2 کا اشتہار ملاحظہ کریں جس میں کھل کر آئی فون اور آئی فون خریدنے والوں پر چوٹ کی گئی ہے۔

منبع