بلاگ میں اردو کا بہترین استعمال : ایوارڈ آئی ٹی نامہ کے نام
گذشتہ روز کراچی کے ریجنٹ پلازہ میں دوسرے پاکستان بلاگ ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایک رنگا رنگ محفل سجائی گئی جس میں پاکستان بھر سے بلاگرز، سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور بہت سی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ایوارڈز کی تقریب کراچی میں منعقد ہونے کے باعث میں اس میں شرکت نہ کر پایا جسکا مجھے افسوس رہے گا۔
بلاگ ایوارڈز پاکستانی بلاگرز کے لیے آسکر ایوارڈ کا درجہ رکھتےہیں۔ اس بار ایوارڈز کے لیے 31 مختلف زمرہ جات منتخب کیے گئے جن میں 310 بلاگرز نے اپنے بلاگ رجسٹر کروائے۔ اس حوالے سے اردو کے دو زمرے منتخب کیے گئے ، ’بہترین اردو بلاگر‘ اور’ بلاگ میں اردو کا بہترین استعمال‘۔
مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان بلاگ ایوارڈز 2011 میں آئی ٹی نامہ نے اپنی کیٹیگری میں ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس موقع پر میں اور آئی ٹی نامہ کی تمام انتظامیہ پاکستان بلاگ ایوارڈز کی ٹیم کے ساتھ ساتھ اپنے دوست اردو بلاگرز اور قارئین کے تہ دل سے مشکور ہیں جن کی حوصلہ افزائی کی بدولت آئی ٹی نامہ نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ اسکے علاوہ ہماری جانب سے ایوارڈ جیتنے والے باقی تمام دوستوں کو بھی خصوصی مبارک باد، اور جو لوگ اس بار ایوارڈ نہیں جیت سکے ان کے لیے یہ پیغام کہ وہ محنت جاری رکھیں انشاء اللہ اگلی بار جیت انہی کی ہوگی۔
یہاں اس بات کاذکر کرتا چلوں کہ کچھ ذاتی مصروفیات اورسٹاف کی کمی کے باعث آئی ٹی نامہ پر آج کل پوسٹنگ کافی کم ہے ۔ اس حوالے سے میں آپ دوستوں کو دعوت دیتا ہوں کہ اگر آپ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور آئی ٹی نامہ کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اگر آپ اردو ٹائپ کرنا نہیں بھی جانتے تو آپ ہمیں اپنی تحاریر انگریزی یا رومن اردو میں لکھ کر بھی ارسال کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے رابطہ کا صفحہ استعمال کریں۔
امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اسی طرح آئی ٹی نامہ کو سراہتے رہیں گے اور ساتھ ساتھ ہماری اصلاح اوررہنمائی بھی کریں گے تاکہ پاکستانیوں اور اردو سمجھنے والے تمام افراد کے لیے ٹیکنالوجی کا یہ منبع ہمیشہ سرسبز وشاداب رہے۔
25 تبصرے کیے گئے
اس تحریر کے بارے میں دیگر ویب سائیٹس کی رائے
-
[...] کی مہربانی اور آپ دوستوں کے بھر پور تعاون کی بدولت آئی ٹی نامہ نے ایک ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ جو کہ کافی تگ و دو کے بعد آج میرے پاس پہنچ ہی [...]





















میری طرف سے ڈھیروں مبارک باد قبول فرمایئے۔
خیر مبارک ، فرحان آپ کو بھی بہترین اردو بلاگر کا ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد۔
آئی ٹی نامہ کی جملہ ٹیم کو بہت مبارک ہو.
آئی ٹی نامہ کی انتظامیہ کو ایوارڈ کی جیت پر ڈھیروں مبار ک باد۔۔۔۔
بہت بہت مبارک ہو جناب!!!
ہمیں یقین تھا یہ ایوارڈ آپ کو ملے گا!
بہت مبارک جناب۔
آپ کو بہت مبارک ہو جناب
زہیر بھائی بہت بہت مبارک ہو…
دعا ہے کہ آپ یونہی ترقی کرتے رہیں اور ایوارڈ پر ایوارڈ حاصل کرتے رہیں…آمین
باقی کوشش کیجئے گا کہ آئندہ ہمارے حریف نہ بنیئے گا تاکہ ہمیں بھی کوئی ایوارڈ شیوارڈ مل جائے… ہا ہا ہا… خیر یہ بس ایک مذاق تھا. باقی میری دعائیں اور ہر قسم کا تعاون آئی ٹی نامہ کے ساتھ ہے۔۔۔
بہت بہت مبارک ہو جناب
بہت مبارک ہو آئی ٹی نامہ کو۔۔۔۔
واہ جی واہ۔ جناب بڑی بڑی مبارک ہو۔ میں تو سمجھا تھا کہ شاید آئی ٹی نامہ آپ نے بند کر دی ہے لہذا آنا ہی چھوڑ دیا لیکن ادھر تو ایوارڈ شیوارڈ کا سین بھی ہوگیا اور ہمیں خبر بھی نہ ہوئی۔
بس جناب کچھ مصروفیات کی بناء پر بلاگ پر توجہ نہیں دے پا رہا تھا. لیکن اب ایوارڈ ملنے کے بعد حوصلے پھر سے جوان ہوگئے ہیں ساتھ ہی ساتھ کچھ دوستوں نے آئی ٹی نامہ کے لیے لکھنے کے پیشکش بھی کی ہے. امید ہے کہ آئیندہ چند دنوں میں روزانہ 6-5 نئی پوسٹس پڑھنے کو ملا کریں گی.
آپ تمام دوستوں کی پذیرائی کا شکریہ!
ایوارڈ کی مبارکبادقبول کیجئے
مبارکباد قبول ہو.
آئی ٹی نامہ آپ کو سلام اور مبارک باد کا پیغام
ایواڈ کافی خوبصورت ہے
آپ کو بہت بہت مبارک ہو پر یہاں پر میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ مہمان خصوصی جناب عمران خان صاحب تھے ۔
میری طرف سے ڈھیروں مبارک باد قبول فرمایئے
واہ واہ کیا بات ہے جناب۔ زھیر چوہان برو بہت بہت مبارک ہو۔۔ کیپ اِٹ اپ ــ(:
آئی ٹی دنیا سے باخبر رہنے کے لیے آپکی یہ کاوش بہت ہی خوش آئند ہے، ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد۔
سلام بھائی جان ، مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آئی ٹی نامہ کو ایوارڈ ملا ہے ۔ اللہ آپ کو ترقی کی طرف گامزن رکھے۔ آمین
آئی ٹی نامہ آپ کو سلام اور مبارک باد کا پیغام
ایواڈ کافی خوبصورت ہے
بے حد خوشی ہورہی ہے آئی ٹی نامہ کی اس کامیابی کے بارے میں جانکر ۔ بے حد مبارک ہو بھائی۔
الله کرے زورے قلم اور زیدہ