وطین کی جانب سے وارد پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے مفت کنکشن

وطین کی جانب سے حال ہی میں وارد صارفین کے لیے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے ذریعے وارد کے پوسٹ پیڈ صارفین وطین کا انٹرنیٹ کنکشن بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

warid وطین کی جانب سے وارد پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے مفت کنکشن

اس آفر میں تمام اپ فرنٹ چارجز ختم کر دیے گئے ہیں۔ یعنی صارفین کو کنکشن مفت فراہم کیا جائے گا لیکن پیکج کے حساب سے ماہانہ لائین رینٹ انہیں بہرحال ادا کرنا ہی ہوگا۔

لگتا یوں ہے کہ وطین کی ری لانچ بھی صارفین کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر پائی لہذا اب کمپنی کی جانب سے وارد کے نیٹورک کو استعمال کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس میں کس حد تک کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

4 تبصرے کیے گئے

  1. ری لانچ صرف ایک ڈرامہ تھا وطین کی سروس سب سے بقواس ہے ۔ کوئی بھی نہ لے میں زاتی طور پر چیک کر چوکہ ہوں

  2. حامد خان November 22, 2011 Reply

    وطین والے سروس کے معیار کو بہتر بنانے کی بجائے کسٹمرز کو لوٹنے کی نت نئی سکیمیں ہی بناتے رہتے ہیں۔

  3. نا ریٹ میں کوئی کمی کی گئی ہے نا سروس بہتر کی گئی الٹا عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ نکال گیا ہے پرانی ڈیوائسز کو بند کردیا گیاہے اور انہیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ نئی ڈیوائس تبدیل کروائیں جس کی فیس 1000 روپے ہے

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)