ونڈوز 8 میں کال کی سہولت بھی ہوگی؟


یوں تو نئی آنے والی ونڈوز 8 میں بہت سے نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، لیکن اوپر دی گئی سکرین شات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید نئے ورژن میں کال اور ایس ایم ایس کا فیچر بھی شامل کیا جائے گا۔

اگریہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تو یقیناً یہ آپریٹنگ سسٹم ٹیبلیٹ کمپیوٹرز کے لئے انتہائی موزوں ہوگا ، اور شاید اسے موبائل فونز کے لئے بھی جاری کیا جائے۔

لیکن فی الحال اس بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ حال ہی میں مائیکروسافٹ نےانٹرنیٹ ٹیلی فونی اور ویڈیو کانفرنس کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی سکائپ کو خریدا ہے اور شاید یہ سکائپ کی کوئی ایپلیکیشن ہو۔ لیکن اس صورت میں بھی صارفین کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے۔
منبع