پی ٹی سی ایل کی نالائقی

حال ہی میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ پورٹل (http://portal.ptcl.net) کے نام سے ایک نئی ویب سائٹ متعارف کروائی گئی ہے، جب بھی کوئی براڈ بینڈ صارف اپنا موڈیم آن کرتا ہے تو براوزر کھولتے ہی یہ ویب سائیٹ ظاہر ہوتی ہے، صارف کو انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے سائٹ پر موجود “Start Internet” کا بٹن دبانا پڑتا ہے۔

یوں تو اس سائٹ پر بہت سے لنکس  جیسے آن لائن گیمینگ ، چیٹ روم ،  فورمز ، آن لان میوزک ، ویڈیوز ، وغیرہ موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی لنک کام نہیں کرتا، اور سونے پر سھاگے والی بات یہ کہ بہت سے مینوز اور بینرز ایک پارکڈ ویب سائیٹ (www.ptcl.com) سے منسوب ہیں جسکا پی ٹی سی ایل سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں، یہ ایک اشتہاری ویب سائٹ ہے۔

اسی طرح ویب سائٹ پر جوتوں کی کمپنی، اور خواتین کی بیوٹی مصنوعات وغیرہ کے اشتہارات موجود ہیں ، اور بیک گراونڈ میں ٹرانسفارمرز فلم کا بینر بھی لگا ہوا  ہے جس کا پی ٹی سی ایل سے کوئی تعلق نہیں۔ یوں لگتا ہے کہ ویب ماسٹر نے ٹیمپلیٹ میں تبدیلی کرنا بھی گوارا نہیں کی۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اس قسم کی نالائقی کوئی پہلی بار سرذد نہیں ہوئی اس سے پہلے بھی ویب ماسٹر اس قسم کے شوشے چھوڑتے رہے ہیں، اب دیکھیے ان غلطیوں کی تصحیح کب کی جاتی ہے۔

 

اپ ڈیٹ: پی ٹی سی ایل کی جانب سے کافی خامیوں کو دور کر لیا گیا ہے، اسکے علاوہ اب صارفین اس پورٹل پر لاگ ان ہو کر اپنی انٹرنیٹ کے استعمال کی معلومات بھی جان سکتے ہیں۔