جنوبی کوریا ہیکرز کے نرغے میں

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور سرچ انجن پر حملے کے نتیجے میں 35 ملین کوریائی باشندوں کی ذاتی معلومات ھیکرز کے ہتھے لگ گئیں۔

ایس کے کمیونیکیشنز جو کہ ان ویب سائٹس کو چلاتی ہے، کے مطابق ہیکرز کا یہ حملہ جس کے نتیجے میں لوگوں کے نام، برقی پتے، رہائشی پتے وغیرہ ہیکرز کے ہتھے لگے چین سے کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق یہ حملہ 26 جولائی کو کیا گیا۔ نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اور اندازے کے مطابق کم و بیش 35 صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی ہیکرز کا سراغ مل جائے گا۔ ایس کے کمیونیکیشنز نے اپنے صارفین سے معذرت کرنے کے ساتھ ساتھ اسپیم سے بچنے کے لئے ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ سائیورلڈ جنوبی کوریا کی سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے۔ جس کے صارفین کی تعداد 25 ملین کے لگ بھگ ہے۔ اسی طرح کمپنی کی سرچ انجن ویب سائٹ بھی کافی مشہور ہے۔

 

منبع